سندھ کے اضلاع میں ہونے والے
بلدیاتی انتخابات کے باعث یونیورسٹی آف شہید بے نظیر آباد بھٹو نوابشاہ
سے منسلک بی ایس پروگرام کا ہونے والا بوٹنی 2کا پرچہ ملتوی کردیا گیا ہے،
جبکہ مذکورہ پرچہ30دسمبر کی بجائے 4جنوری 2016ء کو ہوگا۔
اس سے قبل بی کام ، بی ایس سی اور ایم کام پروگرام کے پارٹ ون اور پارٹ ٹو
کے 16اور17دسمبر کو ہونے والے پرچے ملتوی کردیئے گئے تھے تاہم ملتوی ہونے
والے پرچے 31 دسمبر اور یکم جنوری کو ہونگے جبکہ 24دسمبر کو 12 ربیع الاول
کی چھٹی کے باعث ملتوی ہونے والا ڈگری کلاسز کا پرچہ 2 جنوری کو ہوگا۔