کراچی (نیٹ نیوز) جامعہ
کراچی کے ایریا اسٹڈی سینٹربرائے یورپ کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ
شجاعت کے اعلامیہ کے مطابق سینٹر ہذا میں انگلش ،جرمن ،فرنچ اور اطالوی
زبانوں میں سرٹیفیکٹ کورسز جبکہ فرنچ ،انگلش اور اطالوی زبانوں میں ڈپلومہ
کورسز میں داخلے بروز پیر 18 جنوری 2016 ء سے شروع ہوں گے۔
داخلہ فارم سینٹر ہذا کے دفتر سے صبح 9:00 تا4:30 بجے شام تک حاصل کئے
جاسکتے ہیں۔