میٹرک بورڈ: مضمون نویسی کے مقابلے

image

کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی سیکرٹری حورمظہر کے مطابق میٹرک بورڈ

کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کی نگرانی میں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن

اسلام آباد اور میٹرک بورڈ کے تحت ہونے والے مضمون نویسی کے مقابلے منگل

12جنوری 2016سے شروع ہو رہے ہیں۔ مضمون نویسی کا عنوان ’’کیا قابل تجدید

توانائی پاکستان کے معاشی مسائل کا قابل عمل متبادل ہے‘‘یہ مقابلے ثانوی

تعلیمی بورڈ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوں گے جو 14جنوری 2016تک شیڈول کے

مطابق جاری رہیں گے،شیڈول کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ ان مقابلوں میں

الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے طلبہ اپنے اداروں کی جانب سے جاری کردہ

نمائندگی کی تحریر کے ذریعے شریک ہو سکیں گے۔ ان مقابلوں میں اول، دوم اور

سوم آنے والے شرکاء کو نقد انعامات اور بورڈ کی جانب سے سندِ فضیلت سے

نوازا جائے گا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts