کراچی۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے
انٹرمیڈیٹ گیارہویں جماعت کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے
اسکروٹنی فارم جمع کرانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے،
کامرس ریگولر کے اسکروٹنی فارم متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد بروز
منگل 12 جنوری 2016ء سے بروز جمعہ 12 فروری 2016ء تک بورڈ میں واقع بینک
برانچ میں جمع کروائے جاسکتے ہیں جبکہ کامرس ریگولر گروپ کی مارکس شیٹس
کالجوں کو روانہ کردی گئی ہیں، طلباء اپنے کالجوں سے مارکس شیٹس حاصل
کرسکتے ہیں۔