کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے
چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ میٹرک سائنس اور جنرل گروپ
ریگولر وپرائیویٹ 2015 کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان منگل 12جنوری
2016کو سہ پہر 3 بجے کیا جائے گا۔
مذکورہ نتائج ہماری ویب پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔