حب (نیٹ نیوز) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر
واٹر اینڈ میرین سائنسزاوتھل نے مختلف شعبوں جس میں ایگریکلچر، میرین
سائنسز، ڈی وی ایم، سوشل سائنسز، واٹر ریسورس مینجمنٹ اور انگلش کے فال
سمسٹر 2015کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیاہے۔
فال سمسٹر کے امتحانات میں کل 847طلباءو طالبات نے حصہ لیا تھا ، جن میں
812 کامیاب قرار پائے اور نتائج کا تناسب 96فیصد رہا جبکہ لسبیلہ یونیورسٹی
آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل کے اعلامیہ کے مطابق اسپرنگ
سمسٹر 2015-16کے تمام طلباء و طالبات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اسپرنگ
سمسٹر کے فیس 11 جنوری سے 22جنوری 2016تک جمع کرائیں، فیس 500 روپے جرمانے
کے ساتھ 24جنوری تا 5فروری 2016 جب کہ دو گنا جرمانے کے ساتھ19 فروری 2016
تک جمع ہوسکیں گی ، نیزاسپرنگ سمسٹر کی کلاسز 11 جنوری سے شروع ہو چکی ہیں
۔