جامعہ کراچی: بی کام ریگولرکے امتحانات کا آغاز بدھ سے

image

کراچی (نیٹ نیوز )جامعہ کراچی کے

ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام

ریگولرسالانہ امتحانات 2015 ء بروزبدھ20 جنوری2016 ء سے شروع ہورہے ہیں۔

 

طلبا ء کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں29 امتحانی مراکز جبکہ

طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجزمیں50 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات

کے مطابق امسال بی کام ریگولر کے امتحانات میں29288 طلباء وطالبات شرکت

کریں گے جس میں سال اول کے6506طلباء اور 5467 طالبات شامل ہیں اور سال دوئم

میں 2120طلباء اور2550طالبات شامل ہیں،جبکہ سال اول ودوئم باہم کے 7796

طلباء اور 12866 طالبات شامل ہیں۔تمام امتحانات دوپہر2:00 تاشام 5:00 بجے

جبکہ جمعہ کے روز دوپہر 2:30 تا5:30 بجے شام منعقد ہوں گے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts