کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت ہونے والے ہفتہ طلبہ کا آغاز پیر کے دن
مقابلہ قرأت سے کیا گیا۔ بورڈ کی سماعت گاہ میں ہونے والے ان مقابلوں کا
افتتاح ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کیا اور
نزول قرآن، اصول تجوید اور قرأت کی تاثیر کے موضوع پر کلیدی خطبے میں کہا
کہ قرآن ایک معجزہ ہے جو حضور ﷺ کے آخری نبی ہونے پر دلیل ہونے کے ساتھ
ساتھ پوری انسانیت کے لئے نصاب کا درجہ رکھتا ہے جسے حسن و خوبی سے پڑھنا
بھی خدا کو پسند ہے اور اس پر عمل کرنا ہی اسلام ہے ۔ اس موقع پر
139اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے مقابلے میں حصہ لیا۔ منصفین کے فرائض قاری
رحمت اﷲ نقشبندی، قاری محمد بلال اور قاری عنایت اﷲ سیالوی جبکہ کمپیئرنگ
کے فرائض ڈاکٹر فہیم دانش نے ادا کئے۔منصفین کے فیصلے کے مطابق حسنِ قرأت
میں پہلی پوزیشن حافظ محمد حسن ملک، روس پیٹل گرامر اسکول اورنگی ٹاؤن ۔
دوسری پوزیشن لاریب چاندنی دی آئیڈیل مونٹیسوری اسکول لانڈھی اور تیسری
پوزیشن حاشر صدیقی، اے ایس ایف پبلک اسکول نے حاصل کیں۔ حسنِ نعت کے
مقابلوں پر مشتمل ہفتہ طلبہ کا دوسرا پروگرام منگل کو منعقد ہو گا۔