جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات
پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے سالانہ
امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ ایک دن کی
توسیع کردی گئی ہے۔
جس کے مطابق طلبہ اپنے امتحانی فارم 5000/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم
اور کمبائنڈ کے لئے 8000/= روپے فیس کے ساتھ بروز پیر15 فروری 2016 ء کو
جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانی فارم بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ
کراچی پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2009 ء یا
اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیںاورسالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند
ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرنا
ہونگے۔