حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تعلیمی بورڈ
حیدرآباد نے میٹرک (سائنس و جنرل گروپ) سپلیمنٹری امتحان 2015 ءکے نتائج
کا اعلان کردیا ہے۔ بورڈ کے جاری کردہ گزٹ کے مطابق امتحان میں 4 ہزار 724
طلبہ و طالبات شریک ہوئے
جن میں 28 طلبہ و طالبات اے ون گریڈ‘ 402 اے گریڈ‘ 962 بی گریڈ‘ 1574 سی
گریڈ‘ 634 ڈی گریڈ اور 6 طلباءو طالبات ای گریڈ میں پاس ہوئے۔ مجموعی طور
پر 4 ہزار 724 میں سے3ہزار 610طلبہ و طالبات پاس اور 1092طلبہ و طالبات فیل
ہوئے۔