کراچی (نیٹ نیوز) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد
زئی کے مطابق 28مارچ2016 سے شروع ہونے والے نویں اور دسویں کے سالانہ
امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیاگیا ہے۔ امتحانات سائنس گروپ صبح کی شفٹ
9:30سے 12:30بجے تک جبکہ جنرل گروپ دوپہر 2:30تا شام5:30بجے ہوں گے۔ جمعہ
کے دن دوپہر 3بجے سے شام6بجے تک ہوں گے۔ 28مارچ 2016کو صبح دہم (سائنس گروپ
، کمپیوٹر اسٹیڈیز)،دوپہر جنرل گروپ بریل (نظری)، عربی، فارسی، حسابات خانہ
داری اور متعلقہ مسائل، 29مارچ صبح نہم سائنس گروپ کمپیوٹر اسٹیڈیز، دوپہر
نہم جنرل گروپ ریگولر پرائیویٹ جنرل سائنس، 30مارچ صبح دہم سائنس گروپ
جماعت مطالعہ پاکستان، دوپہر جنرل گروپ علم شہریت، علم بدن و حفظان صحت،
تاریخ ہندو پاکستان، غذا اور تغزیہ (نظری) کمپیوٹر اسٹیڈیز، 31مارچ صبح دہم
سائنس گروپ اسلامیات (لازمی) اخلاقیات برائے غیر مسلم، دوپہر نہم جنرل گروپ
انگریزی پرچہ اول، یکم اپریل دہم سائنس گروپ سندھی سلیس (لازمی)، سندھی
نارمل کورس، ادو متبادل کورس، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول،
دوپہر جنرل ادب دہم ، جیو میٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، بچے کی نشوونما اور
خاندانی زندگی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (نظری)، 2اپریل صبح نہم سائنس گروپ
مطالعہ پاکستان، دوپہر دہم جنرل گروپ ، انگلش پرچہ دوئم، 5اپریل نہم سائنس
گروپ انگریزی پرچہ اول، دوپہر نہم جنرل گروپ مطالعہ پاکستان، 9اپریل دہم
سائنس گروپ طبیعات، دوپہر دہم جنرل گروپ اردو نارمل کورس، اردو سلیس،
جغرافیہ آف پاکستان (پرچہ دوم)11اپریل دہم سائنس گروپ حیاتیات (نظری)،
دوپہر نہم دہم (جنرل گروپ) سندھی سلیس، سندھی نارمل کورس، اردو متبادل،
انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، 12اپریل نہم سائنس گروپ کیمیا،
دوپہر دہم جنرل گروپ معاشیات، انتظام برائے اصلاح خانہ ، 13اپریل دہم سائنس
گروپ اردو نارمل کورس، اردو سلیس، جغرافیہ آف پاکستان ، پرچہ دوم ، دوپہر
دہم جنرل گروپ اسلامک اسٹڈیز، تاریخ اسلام، 14اپریل دہم سائنس گروپ کیمیا،
دوپہر نہم جنرل گروپ ریاضی، 15اپریل صبح سائنس گروپ حیاتیات (نظری) دوپہر
جنرل گروپ دہم مطالعہ پاکستان، 16اپریل صبح دہم سائنس گروپ ریاضی، دوپہر
دہم جنرل گروپ اسلامیات، اخلاقیات، 18اپریل نہم سائنس گروپ سندھی سلیس،
سندھی نارمل کورس، اردو متبادل کورس، انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان
پرچہ اول، دوپہر دہم جنرل گروپ ریاضی،19اپریل دہم سائنس گروپ انگریزی پرچہ
اول، دوپہر دہم جنرل گروپ تجارتی جغرافیہ، جغرافیہ (اختیاری) ، ملبوسات ور
پارچہ بافی، 20اپریل دہم سائنس گروپ انگریزی پرچہ دوم، دوپہر دہم جنرل گروپ
انگریزی پرچہ اول، 21اپریل دہم جنرل گروپ جنرل سائنس، 22 اپریل دوپہر جنرل
گروپ اردو ادب، سندھی ادب، انگریزی ادب، گجراتی ادب اور آرٹ اینڈ ماڈل
ڈرائنگ (عملی) کے امتحانات میٹر ک بورڈکے کانفرنس ہال میں منعقد ہوں گے۔