میٹرک بورڈ، ہفتہ طلبہ کے پروگرام کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

image
کراچی ……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہونے والے ہفتہ طلباء 2018کے پروگرام میں پہلی،دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلباء و طالبات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

 میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر سعید الدین نے بتایا کہ اس پروگرام میں بورڈ سے الحاق تقریباً 200کے قریب طلباء و طالبات نے حصہ لیا، یہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پربھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ تفصیلات کیمطابق حسن قرأـت میں پہلی پوزیشن ٹاپ لیڈنگ سیکنڈری اسکول کے حافظ ضیاء اﷲ، دوسری پوزیشن تحفیظ ماڈل اسکول ناظم آباد کے محمد عاصم اور تیسری پوزیشن بدری ہائی اسکول کے عمار نے حاصل کی۔ اسی طرح نعت خوانی کے پروگرام میں پہلی پوزیشن میٹرو پولیس گلبرگ کیمپس کے ایس ایم مفید حیدر، دوسری پوزیشن پاک لینڈ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ایف بی ایریا کے حافظہ ناز اور تیسری پوزیشن فاطم بوائز اسکول کے محمد جسیم جبکہ خصوصی امیدوار احمد رضا نے حاصل کی۔ اردو تقاریر کے پروگرام میں پہلی پوزیشن دی آئیڈیل مونٹیسوری سیکنڈری اسکول لانڈھی کے غلام محی الدین، دوسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول نارتھ کراچی کی اﷲ رکھی اور تیسری پوزیشن ڈی اے ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول فیز 7کے سید علی حسن نے حاصل کی۔ ملی نغمہ کے پروگرام میں پہلی پوزیشن کے ایم اے بوائز سیکنڈری اسکول موسیٰ لین لیاری کے انس ، دوسری پوزیشن سینٹ لارنس کنونٹ گرلز سیکنڈری اسکول کی اُم امینہ اور تیسری پوزیشن فیض مشتاق ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاک کالونی کے حافظ علی شیخ نے جبکہ خصوصی طلبہ کا پرائز ربی جبکہ اسپیشل پرائز محمد وجاہت نے حاصل کیا۔انگریزی تقاریر کے پروگرام میں پہلی پوزیشن مامابے بی کیئر پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول کی شامیہ زمان، دوسری پوزیشن ڈی ایچ اے سی ایس ایس کی ثناء ناصر اور تیسری پوزیشن کیلئے تین امیدوارلٹل فوکس ناظم آبا د کی مریم قادری، پاک ترک انٹرنیشنل اسکول گلشن کی عائشہ عامر ، ایس ایم بی قائد اعظم سیکنڈری اسکول گڈاپ کی مرہما ، خصوصی طلبہ سمیہ نے حاصل کیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.