اچانک چھٹی کا فیصلہ ۔۔ ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، لیکن کیوں؟

image

وفاقی حکومت نے یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

کابینہ ڈویژن نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یوم ولادت کی مناسبت سے عام تعطیل کی منظوری دیدی ہے اور اس حوالے سے گزیٹڈ چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکیم الامت شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش 9 نومبر کو ملی جوش وجذبہ کیساتھ منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل ختم کردی گئی تھی جسے کئی سالوں کے بعد گزشتہ سال ہی بحال کیا گیا تھا۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts