انٹر بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات کے ایڈمٹ کارڈز جاری کردیے

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے بروز منگل 30مئی 2023ء سے شروع ہونے والے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس اور آرٹس گروپس کے پرائیویٹ امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز اور امتحانی شیڈول ان کی جانب سے دیئے گئے پتوں پر بھیج دیئے گئے ہیں۔ ایسے امیدوار جنہیں بروز جمعرات 25مئی 2023ء تک ایڈمٹ کارڈز وصول نہ ہوں وہ بروز جمعہ 26مئی 2023ء سے اپنے ایڈمٹ کارڈز کی نقول اور امتحانی شیڈول بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ایڈمٹ کارڈ کی نقل حاصل کرنے کے لئے امتحانی فارم اور فیس جمع کرانے کی رسید، رجسٹریشن کارڈ اور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی لانا ضروری ہوگا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.