پشاور زلمی: تاریخ کے سب سے بڑے مکسڈ مارشل آرٹس کا انعقاد

image
پشاور زلمی کے اشتراک پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا مکسڈ مارشل آرٹس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا پشاور زلمی اور سیرے فائٹ نائٹس کے مشترکہ اشتراک سے MMA Contender Fight Night ایونٹ کے نام سے کل میگا ایونٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگا عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں منعقد ہونیوالا ایونٹ زلمی ٹی وی پر لائیو براڈکاسٹ ہوگا۔

زلمی سپر اسٹارز کامران اکمل، کرس جارڈن اور آندرے فلیچر بھی ایونٹ کے انعقاد پر پرجوش

پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے کرکٹ کے بعد دیگر کھیلوں کے فروغ کا بیڑہ اٹھالیا ۔پشاور زلمی اور سیرے فائٹ نائٹ کے مشترکہ اشتراک سے مکسڈ مارشل آرٹس کا بڑا مقابلہ تین اگست کو عامر خان باکسنگ ہال اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔ مقابلے زلمی ٹی وی پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

پشاور زلمی کے نوشیروان آفندی اور سیرے فائٹ نائٹس کے چیرمین سعد خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مقابلوں کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

سیرے فائٹ نائیٹ میں پاکستان بھر سے ٹاپ فائٹرز ان ایکشن ہوں گے۔ پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ کے لیے پشاور زلمی نے سیرے فائٹ نائٹس کے ساتھ پارٹنرشپ قائم کی ہے ۔پاکستان میں پی ایس ایل فائیو کے انعقاد سے قبل زلمی پورے پاکستان میں اسپورٹس ایونٹس کا انعقاد اور کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کےفروغ میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے۔ یہ ایونٹ پاکستانی فائٹرز کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم ہے

چیرمین سیرے فائٹ نائٹس سعد خان نے کہا کہ پشاور زلمی برانڈ سے اشتراک کے بعد ہمیں پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ اور نوجوان فائٹرز کو اپنی پہچان بنانے میں مدد ملے گی۔ اس ایونٹ اور پاکستان میں مکسڈ مارشل آرٹس کو فروغ دینے پر وہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

سیرے فائٹ نائٹس کے سی ای او عمر طور نے کہا کہ ان مقابلوں میں دو خواتین سمیت چھبیس فائٹرز ان ایکشن ہوں گے-

زلمی سپر اسٹارز کامران اکمل، کرس جارڈن اور آندرے فلیچر بھی ایونٹ کے انعقاد پر پرجوش ہیں اور کہا کہ اس ایونٹ سے مکس مارشل آرٹ کے کھیل کو پاکستان میں فروغ حاصل ہوگا ۔
 


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.