آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سال اول آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے اسکروٹنی فارم بروز منگل 17 دسمبر 2019ء سے بروز جمعرات 16جنوری 2020ء تک وصول کیے جائیں گے۔ بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/230/2019 کے مطابق اسکروٹنی کے خواہشمند طلباء درج بالا تاریخوں میں اسکروٹنی فارم بورڈ آفس میں واقع یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے بوتھ میں جمع کرواسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ انٹربورڈ آفس نے طلباء کی سہولت کیلئے کراچی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی ہوئی ہے۔طلباء اسکروٹنی فارم کی فیس فی پرچہ 400 روپے اور ڈاؤن لوڈ فارم کی 50روپے فیس کے ساتھ کراچی میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروائیں گے۔ طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔علاوہ ازیں آرٹس ریگولر گروپ اور خصوصی امیدواروں کے طلباء کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں۔

Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.