اگر آپ بھی چمچ سے کھانا کھاتے ہیں تو ایک بار جان لیں کہ ماہرین اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ حقیقت جاننے کے بعد آپ عادت بدلنے پر مجبور ہوجائیں گے

image

ایک تحقیق میں یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ چمچ کے بجائے ہاتھوں سے کھانا خوراک کا ذائقہ اور لزیز بنا دیتا ہے ،مگر ایسا کرنے سے جسمانی وزن میں اضافے کا امکان بھی ہوتا ہے۔

دوسری جانب بعض لوگ یہ سوچتے ہیں کہ چمچے سے کھانا کھانے سے زیادہ صفائی رہتی ہے جب کہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ وہ افراد جو ہاتھ سے کھانے کےعادی ہوتے ہیں وہ کھانے سے پہلے اپنے ہاتھ لازمی دھوتے ہیں اس طرح دن میں کئی بار ہاتھ دھونے سے ان کے ہاتھ جراثیم سے پاک رہتے ہیں۔ جب کہ کانٹے اور چمچ جو اکثر جلدی میں دھوئے جاتے ہیں جس سے وہ ٹھیک طرح صاف نہیں ہوتے۔

اسٹیونز انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق خوراک کو چھونا دماغ کے ایسے نظام کو متحرک کرتا ہے جو نوالے کے منہ تک پہنچنے سے قبل ہی یہ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ غذا مزیدار ہے اور چمچ کانٹے کے مقابلے میں زیادہ اطمینان کا احساس دلاتا ہے۔

محققین نے یہ بھی دریافت کیا کہ یہ اثرات ایسے افراد میں نمایاں ہوتے ہیں جو عموماً کھانا ہاتھ روک کر کھانے کے عادی ہوں۔

اس کے مقابلے میں جو لوگ ہر طریقے سے غذا کھانے کے عادی ہوتے ہیں، انہیں ہاتھوں سے کھانے میں اس کا ذائقہ زیادہ مزیدار لگتا ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.