پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کے 26 ارکان معطل

image

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے 26 اپوزیشن ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا بھی اعلان کردیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف ہنگامہ آرائی، نعرے، دھکم پیل اور دستاویزات پھاڑنے پر کارروائی کی گئی۔

معطل ارکان میں ملک فہد مسعود، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللہ خان، محمد انصر اقبال، علی آصف، ذوالفقار علی، احمد مجتبیٰ چوہدری، شاہد جاوید، محمد اسماعیل، خیال احمد، شہباز احمد، طیب رشید، امتیاز محمود، علی امتیاز، راشد طفیل، رائے محمد مرتضیٰ، خالد زبیر نصار، چوہدری محمد اعجاز شفیع، صائمہ کنول، محمد نعیم، سجاد احمد، رانا اورنگزیب، شعیب امیر اور اسامہ اصغر بھی شامل ہیں۔

ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 26 ارکان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ارکان کے خلاف ریفرنس آج ہی الیکشن کمیشن بھیج دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، احتجاج کا حق تسلیم ہے لیکن اس کی حدود آئین، قانون اور قواعد کے تابع ہیں، سسٹم کو یرغمال ہونے نہیں دیں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کتابیں اُٹھا کر ارکان پر پھینکنے لگ جائیں۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.