شادی کے بعد موٹاپے کی اصل وجہ کیا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

image

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ شادی کے بعد ناصرف خواتین بلکہ مرد حضرات کا بھی وزن بڑھنے لگتا ہے اور وہ موٹے ہو جاتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

کامیاب شادی اور جسمانی وزن میں اضافہ کا براہِ راست تعلق ہے۔ یہ دعویٰ آسٹریلیا کی سینٹرل کوئنزلینڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔

تحقیق کے دوران 15 ہزار سے زائد جوڑوں کا جائزہ لیا گیا جن کے رشتے کو 10 سال ہوچکے تھے جس کے اختتام میں یہ دریافت کیا گیا کہ شادی شدہ جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کا امکان تنہا افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ محققین نے اس کی ایک دلچسپ وجہ بتائی کہ شادی کے بعد لوگوں کو اپنے شریک حیات کو مزید متاثر کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، لہذا ان کا جسم پھیلنا شروع ہوجاتا ہے۔

اسی طرح جن جوڑوں کے بچے ہوتے ہیں، ان کے اندر اپنے بچوں کے بچے ہوئے کھانے کا رجحان بھی پایا جاتا ہے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جوڑوں میں جسمانی وزن بڑھنے کی وجہ ہر قسم کی غذا کو بے فکری سے کھانا ہوتا ہے کیونکہ انہیں اپنے جسمانی ساخت جوانی کی طرح رکھنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ یہ پہلی تحقیق ہے جس میں بتایا گیا کہ شادی کے بعد جسمانی وزن میں اضافے کی وجہ صرف غیر صحت مند طرز زندگی نہیں ہوتا۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.