ایک اچھا شریک حیات زندگی کو کیسے بدل سکتا ہے؟

image

شادی کے بعد شریک حیات کی خوش مزاجی صرف آپ کے دن کو ہی خوبصورت نہیں بناتی بلکہ آپ کو ذہنی طور پر بھی جوان رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔

طبی تحقیق کے مطابق مثبت سوچ رکھنے والا شوہر یا بیوی اپنے شریک حیات کی ذہنی صحت پر بھی مثبت اثرت مرتب کرتا ہے اور بڑھتی عمر کے ساتھ الزائمر کے مرض، دماغی تنزلی اور ڈیمنشیا(بھولنے کی بیماری) سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ہم اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت شریک حیات کے ساتھ گزارتے ہیں، وہ ہمیں ورزش، صحت بخش غذا یا ادویات کھانا یاد دلاتے ہیں، جب ہمارا شریک حیات مثبت سوچ اور صحت مند ہوتا ہے، تو اس سے ہماری زندگی کے بہترین نتائج سامنے آتے ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ مثبت سوچ والے شریک حیات اور دماغی تنزلی سے تحفظ کے درمیان ممکنہ تعلق موجود ہے اور اس کی وجہ گھر کا ہنستا مسکراتا ماحول ہے۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ شادی شدہ جوڑے کا طرز زندگی جیسے زیادہ صحت مند ہونا، بہتر خوراک، تمباکو نوشی میں کمی اور طبی ماہرین سے جلد رجوع کرنا اس خطرے میں کمی کا باعث بنتا ہے۔

بقول ماہرین کے شوہر ہو یا بیوی وہ کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنے سے قبل بھی ڈیمینشیا کی علامات پر قابو پانے کی پوری طرح کوشش کرتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.