اپنی بیوی کو خوش رکھنا چاہتے ہیں؟ تو ان باتوں کا خیال رکھیں، رہیں آپ بھی خوش اور رکھیں اپنی بیوی کو بھی ہمیشہ خوش

image

اگر آپ خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنی بیوی کو سنبھالنے کا فن سیکھنا ہوگا۔ چاہے آپ نئے شادی شدہ جوڑے ہوں یا سالوں سے شادی شدہ ، ہر شوہر یہ جاننا چاہتا ہے کہ بیوی کے ساتھ کس طرح کا برتاؤ اپنانا چاہئے ۔

یہ عمل خود سیکھنے کا ہوتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنی اہلیہ کے بارے میں بہت سی جانکاری مل جاتی ہے۔ وہ کیا پسند کرتی ہے؟ اس کی شخصیت کیسی ہے؟ اگر آپ اپنی شادی شدہ زندگی میں خوشی، امن اور محبت چاہتے ہیں تو آپ کو چند اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔

1. اہلیہ کے ساتھ پیار سے پیش آنا

اگر آپ کی اہلیہ روزانہ جھگڑا کرتیں ہے اور آپ نہیں جانتے کہ ان کے ساتھ کس طرح نمٹا جائے تو پھر فکر کی کوئی بات نہیں۔

اگر وہ آپ سے ناراض ہیں تو آپ کسی صورت اپنی اہلیہ کو غصے سے جواب نہ دیں۔ ٹھنڈا رہنے کی کوشش کریں۔

اگر وہ آپ کے ساتھ بحث کر رہی ہیں تو اپنی اہلیہ کی بات کو غور سے سنیں۔

اگر آپ دونوں کسی بات پر بحث کر رہے ہیں تو بات کرنے سے پہلے سوچئے کیوں کہ بغیر سوچے سمجھے زبانی طور پر اپنے جذبات کا اظہار کرنا آپ اور آپ کی اہلیہ کے مابین تنازعہ پیدا کر دے گا۔ ازدواجی زندگی میں غیر ضروری بحث سے گریز کرنا بہتر ہے۔

2.اپنی بیوی کے ساتھ ہنسی خوشی سے جینا

اچھی شادی شدہ زندگی کے لئے ضروری ہے کہ اپنی اہلیہ کی تمام باتوں کو غور سے سننے اور سمجھنے کی کوشش کریں۔ چھوٹی چھوٹی چیزیں خواتین کی اہمیت کو بڑھاتی ہیں۔

اگر آپ اپنی اہلیہ کے ساتھ خوشی خوشی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ان کی سالگرہ اور شادی کی سالگرہ کو مت بھولیں۔ اپنی بیوی کو خریداری کے لئے باہر لے جائیں۔ انہیں تحفے تحائف دیں۔

3. شادی شدہ زندگی کو سنبھالنا

کبھی کبھی میاں بیوی دونوں کو سمجھوتہ کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ شادی دو طرفہ تعلقات کا نام ہے، اگر آپ اپنی شادی شدہ زندگی میں خوشی اور امن چاہتے ہیں، تو دونوں مل کر ایک دوسرے کا خیال رکھیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.