دِن میں تین مرتبہ دانت برش کریں اور شوگر جیسی بڑی اور خطرناک بیماری سے محفوظ رہیں۔۔۔ جانئیے ماہرین کی رائے

image

ہم دانت برش محض منہ کی صفائی کے لئے کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی بات بتانے جا رہے ہیں جس کو جاننے کے بعد آپ دانت صاف کرنے میں کبھی لاپرواہی نہیں برتیں گے۔

ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے تحقیقی اور طبی ماہرین نے دانت صاف کرنے کے حوالے سے تجربہ کیا، تحقیق کے دوران ایک لاکھ 90 ہزار لوگوں کے دانت برش کرنے کے عمل اور اُن کے منہ کی صفائی کے حوالے سے دس سال کا ڈیٹا جمع کیا گیا جس کا ماہرین نے موازنہ کیا اور پھر رپورٹ تیار کی۔

تحقیقی کے مطابق جو لوگ دن میں تین بار برش کرتے ہیں اُن کو ذیابیطس (شوگر) کا مرض لاحق ہونے کے خطرات 14 فیصد کم ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق 10 سال تک مسلسل برش نہ کرنے والے 16 فیصد افراد کو ذیابیطس کا مرض لاحق ہوا اور تقریباً اتنے ہی لوگوں کو مسوڑھوں کی بیماریوں کا سامنا بھی تھا۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر تائی جن سانگ کے مطابق دانت برش کرنے کا یہ فائدہ 51 سال سے کم عمر لوگوں میں سامنے آیا، اس سے زائد عمر کے لوگوں میں دانت برش کرنے کا کوئی فرق سامنے نہیں آیا اور ان کو ذیابیطس لاحق ہونے کا خطرہ ایک جیسا ہی رہا۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.