مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے یہ سفید نشان نہیں بنتے بلکہ اِس بیماری کی وجہ کچھ اور ہے۔۔۔ ماہرین کیا کہتے ہیں؟ جانئیے

image

اکثر آپ نے ایسے افراد کو دیکھا ہوگا جن کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر سفید دھبّے موجود ہوتے ہیں۔ لوگ یہ کہتے دِکھائی دے رہے ہوتے ہیں کہ یہ دھبے مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے ہوتے ہیں جبکہ ایسا بالکل نہیں ہے۔ طبی سائنس اس کو رد کرتی ہے۔

یہ عارضہ جسے برص کا مرض کہا جاتا ہے، لوگوں کے لیے کافی تشویش کا باعث بنتا ہے کیونکہ یہ کافی نمایاں ہوتا ہے۔ درحقیقت یہ مرض اس وقت لاحق ہوتا ہے جب جلد کو اس کی قدرتی رنگت دینے والے خلیات مخصوص رنگ دار مادہ کی تیاری چھوڑ دیتے ہیں۔

امریکا کی ٹیکساس یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق عام طور پر یہ مرض چھوٹے نشانات یا سفید دھبوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے جبکہ دنیا بھر میں 7 کروڑ افراد اس مرض کا شکار ہیں۔

اگر اس مرض کی آغاز میں ہی تشخیص کر لی جائے یعنی جب جلد پر دھبے نمودار نہ ہوئے ہوں بلکہ رنگت ہلکی پڑ رہی ہو تو جلد کو دوبارہ اصل شکل میں لانے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس مرض کے علاج میں جو مقصد ماہرین اپنے سامنے رکھتے ہیں وہ جلدی رنگت کی واپسی اور اس کے اثر کو برقرار رکھنا ہے۔

اس مقصد کے لیے چند مخصوص سٹیرائڈ کریمیں ورم کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں جبکہ جلد پر لگانے والی آئنمنٹس بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں۔ کچھ کیسز میں تھراپی کے ذریعے متاثرہ جلد کی رنگت کو ہلکا کردیا جاتا ہے تاکہ سفید داغ زیادہ نمایاں ہوسکیں اور ان کا علاج بہتر طور پر ہو سکے۔ اسی طرح لائٹ تھراپی اور سرجری بھی کروائی جا سکتی ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.