کورونا وائرس: آپ پاکستان کے کون سے اسپتالوں سے اپنا ٹیسٹ اور علاج کروا سکتے ہیں؟

image

مہلک کورونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی وبا قرار دیا ہے جب کہ پاکستان میں بھی اس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد 28 تک جا پہنچی ہے۔

پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو شبہ ہے کہ آپ میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوتی ہیں جیسے خشک کھانسی، بخار یا سانس لینے میں مشکل کا سامنا ہے تو آپ فوری طور پر ہیلپ لائن کی مدد سے (1166) پر کال کریں یا کسی ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

حکام اور ماہرین صحت کے مطابق اگر آپ کو کورونا وائرس سے متعلق قائم کی گئی ہیلپ لائن پر رائے دی گئی ہے تو فوراً ڈاکٹر کے پاس یا اسپتال جائیں۔

اس کے علاوہ اگر آپ کو کورونا کے ٹیسٹ کروانے ہیں تو آپ پرائیوٹ لیباٹری سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں تاہم، پرائیویٹ لیبارٹریاں آپ سے 7 ہزار 900 روپے تک فی ٹیسٹ فیس وصول کر سکی ہیں جب کہ چند بڑے اسپتال یہ ٹیسٹ مفت میں بھی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ان ٹیسٹ کی رپورٹ آپ کو دو دن ( 48 گھنٹوں ) میں ملے گی۔

ملک کے مختلف بڑے شہروں میں درج ذیل اسپتال کورونا وائرس کے ٹیسٹ کر رہے ہیں جن کی فہرست یہ ہیں۔

لاہور:

سروسز اسپتال

راولپنڈی:

بینظیر بھٹو اسپتال

ملتان:

نشتر اسپتال

سیالکوٹ:

علامہ اقبال میموریل اسپتال

فیصل آباد:

علامہ اقبال میموریل اسپتال

الائیڈ اسپتال

رحیم یار خان

شیخ زید اسپتال

کراچی:

سرکاری اسپتال

سول اسپتال

جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر

پرائیوٹ اسپتال

آغا خان یونیورسٹی اسپتال

ڈاؤ میڈیکل کالج

کوئٹہ:

فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ اسپتال

پشاور:

محمد ٹیچنگ اسپتال

جناح ٹیچنگ اسپتال

پرائم ٹیچنگ اسپتال

پین لیس اسپتال

خلیل اسپتال

ضیاء میڈیل کمپلکس

مرسی ٹیچنگ اسپتال

کویت ٹیچنگ

نصیر ٹیچنگ اسپتال

ایم ایس ایف اسپتال

آفریدی میڈیکل کمپلکس

شہاب آرتھوپیڈک اسپتال

رحیم میڈیکل انسٹیٹیوٹ

نارتھ ویسٹرن جنر ل اسپتال

شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال

اکبر میڈیکل سینٹر

اباسین اسپتال حبیب میڈٰکل سینٹر

ابراہیم اسپتال

اسلام آباد:

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ

گلگت بلتستان:

سول اسپتال ہنزہ

ڈی ایچ کیو گلگت

ڈی ایچ کی چلاس

ڈی ایچ کیو اسکردو

پی ڈی ایس آر یو

ڈی ایچ کیو کریم آباد

آزاد جموں و کشمیر:

عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز مظفرآباد

شیخ خلیفہ بن زید النہایان اسپتال مظفرآباد (سی ایم ایچ)

سی ایم ایچ راولاکوٹ

ڈی ایچ کیو میرپور

ڈی ایچ کیو کوٹلی

ڈی ایچ کیو نیلم

ڈی ایچ کیو جہلم ویلی

ڈی ایچ کیو باغ

ڈی ایچ کیو حویلی

ڈی ایچ کیو بھمبر

ڈی ایچ کیو سدھنوتی

جب کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ ملک کا بنیادی ریفرل سینٹر ہے

خیال رہے کہ پاکستان میں کل کورونا وائرس کے 22 کیسز جبکہ سب سے زیادہ سندھ میں 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.