ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے مریضوں کو اہم مشورہ دے دیا

image

عالمی ادارہ صحت (world health organization) کی جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی علامات والے مریضوں کو آئبوپروفین (Ibuprofen) کی ادویات نہ استعمال کرنے دی جائیں۔

کورونا کے علاج کے حوالے سے ایڈوائزری میں ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ آئبوپروفین سے کورونا وائرس کے مریضوں کی حالت مزید خراب ہو سکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جانب سے تمام ممالک سے کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے اور ساتھ ہی ہیلتھ ملازمین کو حفاظتی آلات کے بغیر کام کرنے سے خبردار بھی کیا۔

واضح رہے کہ جان لیوا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اب تک تقریباً 8 ہزار 758 افراد ہلاک جبکہ 2 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔ مہلک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں چین ، اٹلی اور ایران شامل ہیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.