ٹھیریں! کہیں آپ بھی تو یہ عام غلطیاں نہیں کر رہے جو آپ کے مدافعتی نظام کو کمزور کرتی ہیں؟

image

مہلک وبا کورونا وائرس کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ ادھیڑ عمر والے افراد کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کے لئے بھی خطرناک ثابت ہوتا ہے جن کا مدافعتی نظام کمزور ہو۔

سائنسدانوں نے اس سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں کروڑوں بلکہ اربوں افراد اپنے کھانوں میں روزانہ کی بنیاد پر ایک ایسی غلطی کرتے ہیں جو بلڈ پریشر کے ساتھ مدافعتی نظام کو بھی کمزور کر دیتی ہے۔

یہ بات جرمنی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

بون یونیورسٹی ہاسپٹل کی تحقیق کے مطابق دریافت کیا گیا کہ چوہوں کو زیادہ مقدار میں نمک والی غذا کا استعمال کرائے جانے پر وہ زیادہ سے زیادہ بیکٹریل انفیکشن کا شکار ہونے لگے۔

اسی طرح محققین نے اپنی تحقیق میں دیکھا کہ جو افراد اپنی غذا میں روزانہ 6 گرام اضافی نمک کھاتے ہیں، ان میں بھی مدافعتی کمزوریاں ظاہر ہونے لگ جاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ پہلی بار ہم نے اپنی تحقیق میں کامیابی حاصل کی کہ زیادہ نمک کھانے کی عادت مدافعتی نظام کو کافی حد تک کمزور کر سکتی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.