کیا کورونا ویکسین کا انسانوں پر تجربہ کامیاب ہو گیا؟ چین سے اچھی خبر آگئی

image

چین میں مہلک کورونا وائرس کی ویکسین کے انسانی تجربے کے بعد 14 افراد صحتیاب ہو گئے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کے شہر ووہان میں کورونا ویکسین کو لوگوں پر آزمایا گیا۔ اس تجربے کے لئے 108 افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کو پیش کیا، ٹیسٹ کے پہلے مرحلے میں 18 شہریوں پر تجربہ کیا گیا۔

ٹیسٹ کے بعد 14 افراد نے اپنی صحت برقرار رکھی اور وہ مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے، اسی بنیاد پر ماہرین نے انہیں گھر بھیج دیا البتہ 6 ماہ تک ان کا جائزہ لیا جاتا رہے گا۔ کورونا ویکسین کی آزمائش کے بعد رضاکاروں کے 18 افراد پر مشتمل گروہ کو چودہ روز کے لئے آئسولیشن میں رکھا گیا۔

سائنس دانوں کی جانب سے کہا گیا کہ ابھی ویکسین کے تجربے کو پرکھا جارہا ہے، اگر یہ کامیاب ہوتا ہے تو یہ تجربہ مختلف ممالک کے شہریوں پر بھی آزمایا جائے گا۔ چین کے اعلیٰ ملیٹری ادارے کے شعبہ طب نے ویکسین کی تیاری کے بعد اسے انسانوں پر ٹرائل کے لئے 17 مارچ کو پیش کیا۔ 18 سے 60 سال کے عمر کے افراد نے اس تجربے میں حصہ لیا ہے۔

14 افراد کے علاوہ تمام افراد تاحال قرنطینہ میں ہیں۔ گھر پہنچنے والے ایک رضاکار کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کے دوران انہیں درد اور تکلیف کا بالکل احساس نہیں ہوا۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.