کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں میں سامنے آنے والی نئی علامات کے بارے میں ماہرین کیا بتاتے ہیں؟ جانیں

image

کورونا وائرس نے دنیا بھر کے لوگوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے جبکہ حال ہی میں ماہرین نے اس وائرس سے متاثرہ تشویشناک مریضوں میں نئی علامات کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے اس وائرس کے آغاز میں اس کی چند عام علامات بتائی تھیں جیسے کہ تیز بخار، خشک کھانسی اور سانس لینے میں مسئلہ۔

تاہم اس کے بعد سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی علامات کے حوالے سے نئی تحقیق کی جس میں انہوں نے اس وائرس سے ذائقے اور سونگھنے کی حس متاثر ہونے کے حوالے سے بتایا تھا جبکہ اب محققین نے کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی ایک نئی علامت بتائی ہے۔

تحقیق امریکہ کی نیو یارک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں میں 'پٹھوں میں تکلیف' ہونا بھی ایک علامت ہے جبکہ مریضوں میں سانس لینے میں مسئلہ ہونے کے ساتھ جسم میں درد ہونا بھی ایک علامت ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس کے 15 فیصد مریضوں میں جسم اور جوڑوں میں تکلیف دیکھی گئی۔


About the Author:

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.