پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے لوگوں کی زندگیوں میں فنکاروں کی اہمیت واضح کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک اسٹوری شئیر کی جس میں لکھا کہ 'اگر آپ فنکاروں کو بیکار سمجھتے ہیں تو ذرا از خود اختیار کیے قرنطینہ کو موسیقی، کتابوں، نظموں، فلموں اور پینٹنگ کے بغیر گزار کر دکھائیں'۔
واضح رہے پاکستانی فنکار سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے مختلف سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کر رہے ہیں جبکہ انسٹاگرام پر لائیو سیشنز بھی متعدد فنکاروں کی جانب سے ہر روز ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کورونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔