نور بخاری کے گھر بیٹے کی پیدائش؟ تصاویر دیکھیں

image

حال ہی میں نور بخاری کی پی ٹی آئی کے رہنما اور تاجر عون چوہدری سے شادی ہوئی۔ انہوں نے اپنی شادی کا باقاعدہ طور پر اعلان نہیں کیا تھا لیکن محض ایک پوسٹ میں اپنے شوہر کی تصویر شائع کی تھی جس پر انہوں نے میرا ہیرو کا عنوان بھی لکھا تھا۔

گزشتہ روز نور بخاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس سے ایک مرتبہ پھر لوگ تجسس میں مبتلا ہوگئے۔

نور نے ڈایپر بیگ کی تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ عنوان دیا کہ ۔

سابقہ اداکارہ نور بخاری نے انسٹاگرام پر تازہ ترین تصاویر شئیر کر کے لوگوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے جس سے ان کے مداحوں کو یہ لگنے لگا ہے کہ نور بخاری کے ہاں دوسری اولاد کی پیدائش ہوئی ہے۔

یقینی طور پر نور بخاری اپنی زندگی سے متعلق لمحہ بہ لمحہ اطلاعات اپنے فالورز کے ساتھ شئیر نہیں کررہی ہیں لیکن انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اس بات کا عندیہ دے دیا ہے کہ ان کے گھر دوسرے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ تصاویر دیکھنے کے بعد یہ بات تو طے ہے کہ نور بخاری ایک بار پھر ماں بن گئیں ہیں، تاہم ان کی جانب سے اس بات کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.