عامر لیاقت حسین نے عوام سے بچا ہوا کھانا گلی کے کتوں اور بلیوں کو دینے کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عامر لیاقت نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ عوام سے درخواست کر رہے ہیں کہ 'شادی ہال اور ریسٹورنٹس بند ہونے کی صورت میں آوارہ جانوروں کو کھانا نہیں مل رہا، وہ بھوکے ہیں۔ لہٰذا جو افراد استطاعت رکھتے ہیں وہ ان جانوروں کو بھی تھوڑا بہت کچھ کھانے کو دے دیا کریں'۔
ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ 'میری یہ گزارش تمام افراد سے ہے، کتے اور بلیاں بھی ہمارے ہی بیچ رہتے ہیں ان کا خیال رکھا جائے یہ ہماری ذمہ داری ہے'۔
پالتو جانوروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 'جن افراد کے پاس گھر میں جانور ہیں وہ خود سے زیادہ ان کا خیال رکھیں'۔