گزشتہ روز پاکستانی شوبز انڈسٹری سے آنے والی خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔
تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثمینہ احمد اور بلاک بسٹر فلم 'بول' میں اپنی شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے والے منظر صہبائی نے شادی کر لی۔
شادی البتہ 4 اپریل 2020 کو کی گئی جس کی خبر کل وائرل ہوئی۔
50 سال سے زائد کا عرصہ اس انڈسٹری کو دینے والی ثمینہ احمد کی پہلی شادی مشہور فلم میکر اور ڈائریکٹر ڈبلیو زیڈ احمد کے بیٹے فرید احمد سے ہوئی تھی جو کہ چل نہ پائی اور کچھ سالوں بعد طلاق ہوگئی- اب ثمینہ احمد نے معروف اداکار منظر صہبائی سے شادی کر لی ہے۔
منظر صہبائی حال ہی میں ختم ہونے والا سپر ہٹ ڈرامہ سیریل 'الف' میں اپنی بے مثل اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔