پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی مشہور اداکارہ زرنش خان نے اپنی زندگی کے حوالے سے سخت ترین تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میری ماں کینسر میں مبتلا تھیں اور میں کراچی میں اپنے ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کروا رہی تھی۔
ذرائع کے مطابق شوبز اداکارہ زرنش خان کا کہنا تھا کہ میں بہت سادہ سی لڑکی ہوں میرے نزدیک سب سے پہلے میرے اہلخانہ ہیں اور اس کے بعد دوست و احباب کو ترجیح دیتی ہوں۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں کسی ایک اداکار یا اداکارہ کو پسند نہیں کرتی کیونکہ اگر کسی ایک کا نام لوں گی تو دوسروں کے ساتھ ناانصافی ہوگی اس لئے سب ہی فنکار اچھے ہیں۔
زرنش خان نے سوشل میڈیا پر بھی اپنے چاہنے والوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے مداحوں کی جانب سے اچھا تاثر ملتا ہے، وہ میرے کردار کو پسند کرتے ہیں اور اس میں کوئی کمی بیشی ہو تو غلطیوں کی اصلاح بھی کر دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ زرنش خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی فنکارہ ہیں، اور انہوں نے بہت کم وقت میں اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لئے۔