امریکہ میں موجود پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر قرنطینہ کے دنوں میں ایک ترانہ کمپوز کر لیا، جس میں انہوں نے عالمی وبا سے مقابلہ کرنے کے لئے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھایا ہے۔
پاکستانی نوجوانوں کے نام گلوکار سلمان احمد کے اس پیغام کا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے اپنے ترانے تجھے سلام میں مختلف نوجوانوں سمیت مشہور و معروف فنکاروں کو بھی شامل کیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سلمان احمد نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنی طبعیت کے حوالے سے بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں اور سماجی دوری اختیار کئے ہوئے ہیں۔