جس کی مدد کی جائے ضروری ہے کہ دکھاوا کریں؟ اداکار فیصل قریشی کا تنقید کرنے والے صارفین کو جواب

image

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی روزی متاثر ہوئی ہے، جبکہ چند افراد ان کی مدد بھی کر رہے ہیں۔

مدد کرنے والوں میں ہماری شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکار شامل ہیں۔

تاہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے مختلف چینلز پر نشر کیے جانے والے بڑے بڑے گیم شو کے میزبان فنکاروں پر شدید تنقید کی۔

ایک صارف نے ٹوئٹ کی جس میں سوال اٹھایا گیا کہ 'وہ ٹی وی چینلز کہاں ہیں جو اپنے شومیں 50 تولہ سونا، گاڑیاں، موٹر بائیکس اور نقد رقم مفت بانٹا کرتے تھے، آج عوام کو 2 روز کا راشن ہی دے دیں'۔


گیم شو میں انعامات تقسیم کرنے والے ٹی وی پروگرامز کے میزبان تین اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صارف نے لکھا 'کہاں ہیں فیصل قریشی، فہد مصطفیٰ اور دانش تیمور، آج کل نظر نہیں آ رہے'۔

اداکار فیصل قریشی نے جواب تحریر کیا کہ 'وہ اسپانسرز کا کمال تھا اور گیم شو تھا پر یہ بات واضح کردوں جو جو ہوسکتا ہے وہ کیا ہے اور کر رہے ہیں، اس کا دکھاوا نہیں کیا۔ سب کیلئے خیر مانگیں'۔

اداکار کے اس ٹوئٹ کے جواب میں عمران چٹھا نامی صارف نے کہا 'دکھاوا نہ کریں، لیکن اگر غریبوں کی مدد کی ہوتی تو نظر ضرور آتی۔ ہمارے ایکٹر سب ہائبرنیٹ ہو کر بیٹھ گئے ہیں، اللہ حساب لے گا تم لوگوں سے'۔


جواب میں فیصل قریشی نے پوچھا 'کیسے نظر آتی بھائی؟'

جواب میں صارف نے لکھا 'غصہ نہ کرو بھائی، سب پتہ چل جاتا ہے کون کیا کر رہا ہے، کیا نہیں۔ آپ ہی کےدوست بھائی عامر لیاقت نے لوگوں کی مدد کی تو سب کو پتہ چلا۔ انہوں نے پولیس والوں کو بھی کھانا دیا لیکن ہمارے بیشتر اداکار لاک ڈاؤن سے لطف اندوز ہورہے ہیں'۔


اداکار نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے پھر سوال اٹھایا 'مطلب جس کی مدد کریں وہ دکھائیں؟'


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.