پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ صباء فیصل مختلف ڈراموں میں اس وقت اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ سال 2009 میں انہوں نے اپنے پہلے ڈرامے تم جو ملے میں کام کیا تھا اور اس کے علاوہ بھی وہ متعدد ڈرامہ سیریلز میں کام کر چکی ہیں۔
اداکارہ صباء فیصل کو آپ نے کئی ڈراموں میں مختلف کردار نبھاتے دیکھا ہے مگر زیادہ تر انہوں نے ماں کے کردار ادا کئے ہیں جو لوگوں کو بہت پسند بھی آتے ہیں۔
وہ اس وقت ڈرامہ سیریل دیپ جلے میں اداکاری کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ لاک ڈاؤن میں صباء فیصل اپنی فیملی کے ہمراہ کس طرح وقت گزار رہی ہیں۔