تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار سلمان احمد نیویارک میں نوول کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہوں نے 14 روز قرنطینہ میں گزارے۔
ذرائع کے مطابق 14 دن سماجی دوری اختیار کرنے کے بعد جنون بینڈ کے گلوکار سلمان احمد کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، اور وہ شفایاب ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے میرے چاپنے والوں نے میری صحتیابی کے لئے بہت دعائیں کیں اور ان کے وہ دل سے شکرگزار ہیں۔