پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور اداکار شہروز سبزواری اور معروف اداکارہ سائرہ شہروز کے درمیان طلاق ہو چکی ہے جبکہ چند لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ طلاق کی وجہ شہروز کی نامور ماڈل صدف کنول سے بڑھتی دوستی تھی۔
گزشتہ ہفتے شہروز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر ایک تصویر شئیر کی جس پر صدف کنول نے ہیپی برتھ ڈے ماما کمنٹ کیا، بعدازاں ماڈل نے وہ کمنٹ ڈیلیٹ کر دیا لیکن لوگوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
تاہم اب ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار شہروز سبزواری، ماڈل صدف کنول کے ساتھ کراچی کی ایک سڑک پر سائیکل چلا رہے ہیں۔