پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بے شمار اداکار ایسے ہیں جن کے بہن بھائیوں نے ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے پروفیشن کو منتخب کیا۔
ان اداکاروں میں سارہ خان، سجل علی، شہزاد شیخ اور بے شمار اداکار شامل ہیں۔
تاہم اب شوبز انڈسٹری کے نامور اور باصلاحیت اداکار عمران اشرف کے بھائی عباس اشرف بھی اداکاری و ماڈلنگ کے شعبہ میں آ چکے ہیں۔
حال ہی میں شروع ہونے والا ڈرامہ ثبات میں عباس اشرف عاطف کے کردار میں نظر آ رہے ہیں جبکہ اس سے قبل اداکار پری ہوں میں، استانی جی، کبھی بینڈ کبھی باجا اور میں خواب بنتی ہوں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
دیکھیے اداکار و ماڈل عباس اشرف کی چند تصویریں۔

