ناک کی پلاسٹک سرجری کروا کر میں نے زندگی کی سب سے بڑی غلطی کی تھی، زاہد احمد کا چہرہ چند سالوں میں اتنا کیسے بدل گیا؟ جانیں اس ویڈیو میں

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار زاہد احمد نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنی ناک کی سرجری کروانے کو بہت بڑی غلطی قرار دیا۔

جاری کردہ ویڈیو میں زاہد احمد نے لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پلاسٹک سرجری کروانے کا سوچ رہے ہیں وہ لاکھ مرتبہ اس حوالے سے سوچیں اور اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کا دل سے شکر ادا کریں۔

زاہد احمد نے بتایا کہ ویڈیو کا موضوع ہے کہ میں نے اپنی ناک کیسے کٹوائی؟ آج میں جس موضوع پر بات کررہا ہوں وہ میرے لئے انتہائی مشکل ہے، لیکن یہ چینل بناتے ہوئے میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ میں خود سے صرف سچ بولوں گا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اب میری ناک کی ساخت بالکل بھی پہلے جیسی نہیں رہی البتہ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے میری عزت رکھی اور میرے کام میں کوئی پریشانی پیدا نہیں ہوئی، یہ اللہ کی مہربانی تھی کہ اس واقعے کے بعد میں نے احساس کیا کہ اللہ تعالیٰ کو زندگی کے فیصلوں سے الگ کر کے آپ آگے نہیں چل سکتے۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کو تقریباً 2 سال گزر چکے ہیں، ناک خراب ہونے کے بعد 6 مہینے انتظار کیا اور پھر ایک سرجری کروائی اور پھر ایک سال انتظار کیا۔

زاہد احمد نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اپنی دس سال پرانی تصویر بھی شئیر کی۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.