بالی ووڈ کے نامور اداکار رشی کپور کے انتقال کے بعد ان کی اہلیہ اداکارہ نیتو سنگھ کا پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے دو تصاویر شئیر کیں اور تحریر کیا کہ ایک فیملی ہونے کی حیثیت سے ہمیں احساس ہے کہ ہمارا بہت بڑا نقصان ہوا ہے، لیکن جب آج ہم ساتھ بیٹھتے ہیں تو ماضی میں گزرے کچھ مہینے یاد آتے ہیں اور تب احساس ہوتا ہے کہ ہمیں بےحد شکر گزار ہونا چاہیے، خاص طور پر ایچ این ریلائنس اسپتال کے ڈاکٹرز کا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ڈاکٹرز کی پوری ٹیم، بھائیوں اور نرسز جن کی سربراہی ڈاکٹر ترنگ گیانچندانی نے کی، نے میرے شوہر کا خیال اس طرح رکھا جیسے وہ ان کے اپنے ہوں، انہوں نے ہمیں مشورہ اس طرح دیا جیسے ہم ان کے اپنے ہوں، اور اس سب اور بہت کچھ کے لیے میں اپنے دل کی گہرائیوں سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔