پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین عالمی وبا کورونا کے باعث خالی خانہ کعبہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رو پڑیں۔
کورونا کی وجہ سے دنیا کے متعدد ممالک میں اس وقت لاک ڈاؤن نافذ ہے اور خانہ کعبہ اور مسجد نبوی بھی وبا کے باعث لوگوں کے لئے بند ہیں۔
نادیہ حسین نے کہا کہ خانہ کعبہ کی زیارت کے تجربے کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا کیونکہ آپ جو کچھ وہاں محسوس کرتے ہیں اس کی وضاحت کے لئے الفاظ ختم ہوجاتے ہیں۔
نادیہ حسین نے زارو قطار روتے ہوئے کہا کہ جب بھی میں یہ بات سوچتی ہوں میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔ لہٰذا ہم اسی چیز کو ذہن میں رکھ کر احتیاط کرلیں، اس وبا کو پھیلنے سے روکیں لیکن ہم تو اتنے بے حس ہوچکے ہیں کہ ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے کہ اس وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے خانہ کعبہ آج کل خالی ہے اور اس سب کے باوجود ہم احتیاط نہیں کرتے۔