نادیہ خان نے اداکار علی رضا کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا؟ وجہ سامنے آگئی

image

پاکستانی مارننگ شوز کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے ایک شو میں ابھرتے ہوئے اداکار علی رضا کو تنقید کا نشانہ بنا۔

نادیہ خان نے ڈرامہ دستک کا تجزیہ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پروڈکشن کے دوران ایک نوجوان اداکار نے غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کیا۔

جس سے نہ صرف سیٹ کا ماحول متاثر ہوا بلکہ پروجیکٹ کی رفتار اور معیار پر بھی اثر پڑا۔

انہوں نے نام لیے بغیر اشارہ دیا کہ متعلقہ اداکار کی کم اسکرین موجودگی ان کے غیر پیشہ ورانہ برتاؤ کا نتیجہ ہے۔

دستک کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس دستک کے بارے میں ایک اندرونی کہانی ہے۔

اس ڈرامے میں ایک معروف فنکار کا بھی کردار تھا لیکن اس کے غیر پیشہ ورانہ رویے نے پروڈکشن ٹیم کوپریشان کیے رکھا، اس نے کمٹمنٹ اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ جان چکے ہوں گے کہ میرا اشارہ کس فنکار کی طرف ہے؟

انہوں نےصاف الفاظ میں کہا کہ اتنا بڑا ڈرامہ بننا آسان نہیں ہو سکتا۔ آپ کو اپنے آپ کو ثابت کرنے کا یہ سنہری موقع ہے اسے ضائع نہ کریں ابھی تو آپکے کیرئر کی شروعات ہے۔

نادیہ خان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت آپ کو اچھے پراجیکٹس مل رہے ہیں، ایسا نہ ہو کہ آپ کا یہ رویہ آپ کے لیے نقصان کا باعث بن جائے ۔

جب کوئی بھی آپ کو سائن نہیں کرے گا اور آپ کا رویہ ٹاک آف دی ٹاؤن بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ کچھ پروڈکشن مسائل تھے لیکن بنیادی طور پر فنکار کے غیر پیشہ ورانہ رویے نے اسے برباد کر دیا۔

اگرچہ نادیہ نے کسی فنکارکا نام نہیں لیا، مگر سوشل میڈیا صارفین اور ناظرین نے فوراً اندازہ لگا لیا کہ ان کا اشارہ علی رضا کی طرف ہے۔

جو حال ہی میں ڈرامہ اقتدار میں اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ہیں۔

علی رضا کے پرستاروں نے نادیہ خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ”جان بوجھ کر علی رضا کو بدنام کرنے“ کا الزام دیا۔

ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ یہ نیا ٹیلنٹ ہے، اسے حوصلہ دینے کی بجائے نادیہ خان اس پر الزام تراشی کر رہی ہیں، جو افسوسناک ہے۔

علی نے اقتدار میں اپنی محنت سے ثابت کیا کہ وہ ایک باصلاحیت اداکار ہے۔

ایک اور مداح نے کہا، ”پروگرام کے دیگر شرکاء نے بھی علی رضا کا کوئی ذکر نہیں کیا، جیسے جان بوجھ کر اسے نظر انداز کیا جا رہا ہو۔

یہ ظاہر کرتا ہے کہ اندرونی طور پر کوئی تعصب یا ناپسندیدگی چل رہی ہے۔

دوسری جانب کچھ شائقین نے نادیہ کے موقف کی حمایت بھی کی، اور اسے ایک ”پیشہ ورانہ تنبیہ“ قرار دیا تاکہ نئے فنکار اپنی ذمہ داریاں سمجھیں اور انڈسٹری میں سنجیدگی سے کام کریں۔

فی الحال، علی رضا کی طرف سے اس تنازعے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن مداحوں کی توقع ہے کہ وہ جلد ہی اپنا مؤقف واضح کریں گے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts