دوسری بیوی کی پہلے سے ایک بیٹی ہے۔۔ منور فاروقی نے اچانک دوسری شادی کرنے سے متعلق حقائق بتا دیے

image

’’میں نے بیٹے کے لیے شادی کی‘‘

ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو پردے میں رکھنے والے بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی نے پہلی بار اپنی شادی کے فیصلے کے پیچھے کی اصل وجہ بتا دی, اور وہ وجہ تھی: "باپ بننے کا احساس"۔

فرح خان کے ساتھ اپنے حالیہ وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے منور نے کہا کہ جب وہ بگ باس کے گھر سے باہر نکلے تو سب سے زیادہ قیمتی لمحہ وہ تھا جب اُن کا بیٹا مائیکل ایک ہفتے تک ان کے ساتھ رہا۔ منور کے بقول، "جب وہ واپس جانے لگا تو دل اندر سے کچھ کہہ رہا تھا۔ لگا جیسے یہ چھوٹا سا انسان مجھ سے کچھ مانگ رہا ہے. وقت، توجہ، اور ایک مکمل خاندان۔"

فرح خان نے جب منور کو چھیڑا کہ "تم نے تو بالکل خفیہ انداز میں شادی کرلی، کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی!" تو منور مسکرا کر بولے،

"جس خاتون سے شادی کی، ان سے میرا رشتہ صرف ایک مہینہ پہلے طے ہوا تھا۔ لوگوں کو دلچسپی ہے کہ میں کیا کرتا ہوں، کیسے رہتا ہوں، لیکن کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بتائی نہیں جاتیں۔"

منور نے بتایا کہ ان کی موجودہ اہلیہ مہ جبین کوٹ والا سے اُن کی زندگی کی قدر مشترک یہ تھی کہ دونوں سنگل پیرنٹ تھے۔ "مہ جبین کی ایک دس سال کی بیٹی ہے، وہ بھی میری ہی طرح ایک بچے کی واحد ذمہ داری اٹھا رہی تھیں، تب مجھے لگا شاید ہم دونوں ایک دوسرے کو سمجھ سکتے ہیں اور شاید بچوں کو بھی وہ سادہ سا گھر دے سکتے ہیں جو صرف ماں باپ کی موجودگی سے بنتا ہے۔"

یاد رہے کہ منور فاروقی نے گزشتہ برس خاموشی سے مہ جبین کوٹ والا سے شادی کر لی تھی، جو کہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں۔ یہ شادی اس وقت خبروں میں آئی جب سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر گردش کرنے لگیں، لیکن دونوں جانب سے طویل خاموشی اختیار کی گئی۔

اب جب منور نے خود خاموشی توڑ دی ہے، تو اندازہ ہوتا ہے کہ کبھی کبھار شہرت اور اسکرین کے پیچھے کچھ کہانیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو صرف جذبات سے لکھی جاتی ہیں، خبروں سے نہیں۔ منور کی شادی ایک روایتی خبر سے زیادہ، ایک باپ کے احساس کی کہانی ہے . ایک ایسا شخص جو اپنے بیٹے کو کھونا نہیں چاہتا تھا، اس لیے اُس نے زندگی میں ایک نیا باب کھول لیا۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts