بھارت کی نامور اداکارہ مادھوری ڈکشت وہ اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی عمر کا آدھے سے زیادہ حصہ بالی ووڈ انڈسٹری کو دیا، اداکارہ کا ایک دور تھا جب وہ انڈسٹری پر راج کرتی تھیں۔
مادھوری ڈکشت نہ صرف ایک اچھی اداکارہ ہیں بلکہ بہت ہی زبردست ڈانس بھی کرتی ہیں۔ کتنی ہی فلمیں ان کی ایسی ہیں جس میں انہوں نے اپنے ڈانس کے اسٹیپس بنا کسی کوریوگرافر کے لیے۔
تاہم ایک روز قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنی بہن روپا کے ساتھ اسکول میں ہونے والے مقابلے میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔
تصویر دیکھنے والا ہر شخص حیران رہ گیا کیونکہ اس تصویر میں دونوں بہنیں جڑواں لگ رہی ہیں۔