ماڈل عظمیٰ خان تشدد کیس، فریقین کے درمیان کیا معاملات طے پائے؟ وکیل نے بڑا انکشاف کردیا

image

ذرائع کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والی ماڈل اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کی وکیل خدیجہ صدیقی نے فریقین کے درمیان صلح ہوجانے کی تصدیق کردی ہے، ساتھ ہی انہوں نے اس کیس سے علیحدگی کا بھی اعلان کردیا ہے

بیرسٹر خدیجہ صدیقی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ہم عظمیٰ خان کے کیس سے الگ ہورہے ہیں، میں دونوں خواتین کی جانب سے تصفیے کی وجہ سمجھتی ہوں لیکن اس کے باوجود میرا ضمیر مجھے اس سب کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دیتا چاہے وہ پروفیشنل حوالے سے ہی کیوں نہ ہو۔

یاد رہے کہ عید سے قبل چاند رات کو عظمیٰ خان اور انکی بہن کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر انہوں نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی بیٹیوں امبر ملک، پشمینہ ملک اور ملک ریاض کی نواسی آمنہ ملک پر الزام عائد کیا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.