محکمہ قانون انصاف و پراسیکیوشن سندھ کے لیے 25 نئی گاڑیاں خرید لی گئیں

image

سندھ کے محکمہ قانون انصاف و پراسیکیوشن کے لیے 2025 ماڈل کی 25 نئی گاڑیاں خریدلی گئیں۔

مجموعی طور پر 9 کروڑ 59 لاکھ 88 ہزار روپے کی لاگت سے خریدی گئی گاڑیاں محکمہ قانون انصاف و پارلیمانی امور کو موصول ہوگئیں۔ خریدی گئی گاڑیوں میں 17 کلٹس اور 8 آلٹو کاریں شامل ہیںجو سندھ اسمبلی کی عمارت میں پہنچا دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ایک آلٹو وی ایکس آر گاڑی کی قیمت28 لاکھ 27 ہزار روپے ہے اور 8 آلٹو وی ایکس آر گاڑیاں مجموعی طور پر 2 کروڑ 26لاکھ 16 ہزار روپے کی خریدی گئی ہیں۔ کلٹس وی ایکس ایل گاڑی کی قیمت43 لاکھ 16 ہزار روپے ہے اور 17 وی ایکس ایل کلٹس کاریں مجموعی طور پر 7 کروڑ 33 لاکھ 72 ہزار روپے کی خریدی گئیں۔

ذرائع کے مطابق کلٹس اور آلٹو کاریں فیلڈ میں پراسیکیوشن افسران کو تقسیم کی جائیں گی۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts