موسم ابر آلود۔۔ نیا مون سون سسٹم داخل ! کراچی میں بادل کب برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

image

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے۔ ترجمان انجم نذیر کے مطابق مون سون کی ہوائیں جنوب مشرقی سمت سے داخل ہو رہی ہیں، جن کے زیر اثر آج سے 5 جولائی تک تھرپارکر، مٹھی، نگرپارکر اور قریبی علاقوں میں بارش ہونے کا امکان ہے۔

کراچی کے شہریوں کے لیے بھی خوشخبری ہے، تاہم اس دوران صرف ہلکی پھوار یا بوندا باندی متوقع ہے۔ موجودہ صورتحال میں شہر کا موسم مرطوب اور آسمان جزوی طور پر ابرآلود رہے گا۔ انجم نذیر کے مطابق 8 سے 11 جولائی کے دوران کراچی میں نسبتاً معتدل بارش ہونے کی امید ہے، جو گرمی کی شدت میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھیں اور خاص طور پر تھرپارکر و آس پاس کے رہائشی حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔ اگرچہ کراچی میں ابھی تیز بارش کا امکان نہیں، لیکن مرطوب موسم کے باعث حبس میں اضافہ متوقع ہے، جس سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مون سون کا یہ ابتدائی سسٹم اگر متحرک رہا تو جولائی کے وسط میں سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ پھیل سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ موسمی تبدیلی موسمیاتی معمول کا حصہ ہے، تاہم شہریوں کو احتیاط برتنے اور موسم سے باخبر رہنے کی ضرورت ہے۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts