جہاز میں سفر کرنے والے مسافر اپنے معیار کا بڑا خیال رکھتے ہیں، اور سلیقہ مندانہ طریقہ کار اختیار کرتے ہیں۔ فضائی سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی بھی اپنے صارفین کے معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن کے لئے مختلف سہولیات متعارف کراتی ہیں۔
لیکن وہیں کچھ مسافر ایسے بھی ہوتے جن کی عجیب و غریب حرکات کے سبب
دورانِ سفر دیگر مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
حال ہی میں ایسا واقعہ پیش آیا جب ایک مسافر نے جہاز میں عجیب و غریب حرکت کی جس سے وہاں بیٹھے مسافر اس شخص کو دیکھتے ہی رہ گئے۔
رپورٹ کے مطابق جہاز میں بیٹھے مسافر کے پاس پیزے کا ٹکڑا تھا، وہ دوران سفر بھوک ختم کرنے کے لئے یہ اپنے ساتھ لایا مگر جب اُسے کھانے کی ضرورت پیش آئی تو یہ بالکل ٹھنڈا ہوچکا تھا۔
مسافر نے پیزا گرم کرنے کے لئے اپنی سیٹ کے عین اوپر لگی لائٹ کی طرف ہاتھ کیا اور ٹکڑے کو کافی دیر تک اُس لائٹ کے قریب رکھا تاکہ وہ گرم ہوجائے۔
یہ منظر دیکھ کر جہاز میں بیٹھے مسافر اپنا سر کھجانے پر مجبور ہوگئے اور اُن میں سے چند ایک نے یہ حرکت کرنے کی وجہ بھی پوچھی مگر انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہ ملا۔