دو روز قبل سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ مچ گیا جب اداکار شہروز سبزواری کی دوسری شادی کی خبر ماڈل صدف کنول کے ساتھ سامنے آئی۔
میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور تنقید کرنے والوں کو بھی جواب دیا۔
ان ہی میں سے ایک میک اپ آرٹسٹ وقار حسین ہیں جنہوں نے اداکار شہروز اور صدف کنول کو مبارکباد پیش کی۔
وقار حسین کا کہنا تھا کہ 'پہلی دفعہ ایسا نہیں ہوا کہ کسی نے دوسری شادی کی ہو، یہ ان کا اپنا ذاتی معاملہ ہے۔ میری آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ لوگوں کو خوش رہنے دیجیے'۔